ذاتی زندگی
جب آپ اپنا کاروبار شروع کریں گے تو آپ کو ایک مشکل یہ بھی پیش آئے گی کہ آپ کے دفتر اورگھر کے اوقات کار ایک ہوجائیں گے یعنی آپ کو اپنے وقت کی بہت زیادہ قربانی دینی ہوگی۔یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کاروبار چلانا چاہیں اور ساتھ ہی آپ اسے پورا وقت نہ دیں۔اگر کوئی اہم ای میل یا ٹیلی فون کال آگئی ہے تو آپ کو اس کا فوراًجواب دینا ہوگالہذا اس بات کو بھول جائیں کہ آپ اپنی ذاتی زندگی کو کاروبار سے الگ کرسکیں گے۔
آمدن
جب تک آپ نوکری کرتے رہے تو آپ کو علم تھا کہ ہر ماہ آپ کو ایک رقم مل ہی جانی ہے لیکن جب کاروبار کا آغاز ہوتا ہے تو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آپ کو ایک مخصوص رقم ملے گی۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ابتدائی دنوں میں آپ کو کوئی پیسہ ہی نہ ملے لیکن کٹھن دنوں کے بعد زندگی ااسان بھی ہوجائے گی۔
نیند
چاہے آپ جتنی مرضی کوشش کریں کہ آپ کو اپنی نیند نہیں چھوڑنی لیکن کاروبار کے لئے آپ کو یہ قربانی تو ضرور دینی ہوتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو کوئی پرپوزل ایسا بنانا پڑے جس پر کام کرنے کے لئے راتوں کی بھی ضرورت ہو لیکن اس کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو چار چاند لگ جائیں گے تو آپ یقیناًراتیں جاگنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔یعنی نیند کی قربانی تو کامیاب کاروبار کرنے والے افراد کو دینی ہی پڑتی ہے۔
آرام و سکون
اگر کہا جائے کہ کاروبار کانٹوں کی سیج سے کم نہیں تو غلط نہ ہوگا۔کاروبار کرنے والے افراد کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جن لوگوں کو انہوں نے نوکری پر رکھا ہے ان کی تنخواہیں،بجلی کے بل، مہنگائی اور ہر طرح کے مسائل کی وجہ سے آرام وسکون غارت ہو کر رہ جاتا ہے لیکن ایک کامیاب کاروباری شخص ان تمام مسائل سے خوش اسلوبی سے نبردآزما ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment